میلبورن (امت نیوز) بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی فٹنس کے حوالے سے چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے انکشاف کیا تھا کہ جدیجا کندھے کی انجری سے سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اور اگر وہ 70 سے 80 فیصد بھی فٹ ہوئے تو ہم انہیں کینگروز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ کھلا کر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے اس لیے اس وقت باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
٭٭٭٭٭