پاکستان کو مزید انٹرنیشنل اسکواش ایونٹس ملنے کا امکان

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کی جانب سے سال 2018ء میں پاکستان کو 9 بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی دی تھی جسے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ، سال 2019ء میں پاکستان کو زیادہ بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی ملنے کا امکان ہے، 2019ء میں پشاور میں بھی کئی سالوں بعد بین الاقوامی مقابلے بحال ہو جائیں گے۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس اے نے سال 2018ء میں پاکستان کو 9بین الاقوامی انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی دی تھی جس میں پچاس ہزار ڈالر کا ایونٹ بھی شامل تھا۔ ان تمام مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں آکر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کے لئے آئیں گے کیونکہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور یہاں پر کھیل کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment