کے فور منصوبے میں مسلسل تاخیر عوام کے ساتھ ظلم ہے-حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پانی کی فراہمی کے کے فور منصوبے میں مزید3سال کی تاخیر کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاخیر کی تمام تر ذمہ داری موجودہ اور سابقہ وفاقی و صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے ۔مسلسل تاخیر سے لاگت ایک کھرب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment