6 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پروادی میں مکمل ہڑتال

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیرکےترال علاقہ میں 6کشمیری نوجوانوں کی شہادت پرمکمل ہڑتال کی گئی۔اس دوران تمام دکانیں، کاروباری مراکزاور پٹرول پمپ بندرہے۔سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ادھر حریت کانفرنس جموں کشمیر کےچیئرمین سیدعلی گیلانی نےکہاہےکہ اہل کشمیر کئی دہائیوں سےاپنے بنیادی حقوق کی جنگ کے دوران ہرقسم کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کےاس بیان کومضحکہ خیزاورافسوس ناک قراردیا ہےکہ کشمیری حریت پسندکسی بھی واقعےکو بھارت کےخلاف استعمال کرنے کا موقع ضائع نہیں کرتے۔بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزورپولیس فورس اوراسپیشل آپریشن گروپ نےہفتےکوترال کےعلاقےرمپورہ میں نام نہادسرچ آپریشن کی ایک مشترکہ کارروائی کےدوران6نوجوانوں کوشہیدکیاتھا۔قابض انتظامیہ نےیونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی اونتی پورہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کےپیش نظرتدریسی کام معطل کردیا۔شہیدنوجوانوں کے اہلخانہ سےہمدردی اوریکجہتی کے اظہارکےلیےمختلف علاقوں سےلوگ ان کےگھرجارہے ہیں۔حریت کانفرنس کےچیئرمین سیدعلی گیلانی نےکہاکہ ہم بارباراپنےاس عزم کودہراچکےہیں کہ ہم بھارت اوراس کے عوام کےدشمن نہیں لیکن مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم ہروقت اس کی سفاکیت اوردرندگی کی گواہی دے رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment