خرطوم( امت نیوز )سوڈان میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کا سلسلہ 7ویں روز بھی جاری رہا۔کئی علاقوں میں توڑپھوڑ ہوئی اور پرتشدد مظاہرے ہوئے ۔ اس موقع پر مظاہرین کیخلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ سوڈان کی مسلح افواج نے صد عمر البشیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ بحران میں صدر کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔