روسی قونصل جنرل-مختلف سیاسی رہنما ئوں کی عالمی کتب میلے آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایکسپو سینٹر میں پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ عالمی کتب میلے کے چوتھے روز بھی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے۔ آج بروز منگل نمائش کا آخری دن ہے۔پیر کو روسی قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزن، سابق وزیر تعلیم سندھ مظہر الحق، تحریک انصاف کے رہنما ممتاز بھٹو، متحدہ کے رہنماؤں سردار احمد، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری سمیت مختلف علمی اور ادبی شخصیات نے دورہ کیا، جن کا ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد، کے آئی بی ایف کے کنویئر اویس مرزا جمیل اور ڈپٹی کنویئر وقار متین نے استقبال کیا۔منتظمین سے گفتگو میں قونصل جنرل نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں بھی دونوں ممالک باہمی اشتراک مضبوط اور مستحکم کریں۔انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان اور روس کے پبلشرز اس شعبے میں مواقع تلاش کریں تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی علمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔عزیز خالد نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک چھت کے نیچے کتابوں سے محبت کرنے والوں کو جمع کرنا آسان کام نہیں۔خواہش ہے کہ دہلی بک فیئر کا مقابلہ کروں۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment