یورپی مسافرطیاروں کونشانہ بنانےکی القاعدہ تیاری

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ القاعدہ ایک بار پر پھرمنظم ہوکریورپ میں مسافرطیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانوی اخبار کو دیے گئےانٹرویو میں برطانوی وزیر برائےسیکورٹی امور بین ویلس نے کہاہےکہ القاعدہ یورپ میں مسافرطیاروں کونشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اوران حملوں کے لیےٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔انہوں نےکہاکہ القاعدہ ایک بارپھرمنظم ہوچکی ہےاورحملوں کےنئےطریقہ کار سے واقف ہے،القاعدہ یورپ کے خلاف زیادہ سے زیادہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔برطانوی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر تحفظات کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اس سےدہشت گردوں کومغرب پرحملےکےلیےمحفوظ ٹھکانے مل جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment