نواز لیگ نے احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)نواز شریف کوسزا پرن لیگ نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ بند کمرے میں سنایا گیا اس لئے فیصلے پر شکوک و شبہات ہیں،رد عمل میں انہوں نے کہا نواز شریف کو سزا دینی تھی دے دی گئی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔دریں اثنا احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ آج بھی نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نیازی صاحب نیب کے پیچھے نہ چھپو سامنے آوٴ اور سیاست سے مقابلہ کرو ، ہمیں ڈرایا نہ کرو کہ میں گرفتار کر لوں گا،آپ کی ہر تقریر سے بغض کی بو آتی ہے۔مسلم لیگ ن خواتین کی صدر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ پہلے سے لکھا ہوا تھا،اسے تاخیر کر کے متنازع بنایا گیا ہے۔ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے کا مطلب آئین اور جمہوریت کو سزا دینا ہے، اس فیصلے کو عوام تسلیم نہیں کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment