اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نیب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں قومی احتساب بیورو کے سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فلیگ شپ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کرکے نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی جائے۔
٭٭٭٭٭