اسلام آباد( آن لائن ) پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے انسپکٹرجنرل ریلوے پولیس کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیا کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔یاد رہے کہ 19دسمبر کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے واجد ضیا کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭