یہ اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے -مریم نواز

اسلام آباد( رپورٹنگ ٹیم) مریم نواز اپنے والد کے ساتھ عدالت میں موجود نہیں تھیں بلکہ انہوں نے فیصلہ اپنے گھر جاتی امرا میں دادی کے ہمراہ سنا ، جس کے بعد انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ، ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزاہوئی ہے ، یہ اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہےمگر فتح نوازشریف کی ہوئی۔ مریم نوازشریف نے فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر پر تین مختلف پیغامات جاری کیے۔ مریم نواز کااپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ”فیصلے انشا اللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ، جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں، وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment