احتساب کےنام پر انتقام لیا جارہا ہے- پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نمائندہ امت) پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے۔مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جھوٹے مقدمات اور سزاؤں سے عوامی رہنماؤں کی سیاسی اہمیت کم نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انتقام کی سیاست نے تنہا کیا۔حکومت سیاسی افراتفری سے گریز کرے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف کی سزا سے ثابت ہو گیا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی اور نیب گٹھ جوڑ ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ جلد ہائی کورٹ سے معطل ہوجائے گا۔پیپلز پارٹی کی قیادت کی تحقیقات کیلئے قائم جی آئی ٹی کی رپورٹ لیک ہونا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔احتساب اور سیاسی انتقام میں فرق ہوتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment