فوجی گاڑی روک کر نعرے بازی کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم ) جوڈیشل کمپلیکس کے قریب مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی روک کر آرمی چیف اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ پیر کو احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے قریب مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی جانب سے پاک فوج کی گاڑی کو روک کر آرمی چیف کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس پر تھانہ رمنا پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق مری سے ہے اور وہ نجی ائیر لائن کا ملازم ہے۔ پولیس کے مطابق حارث جی الیون میں اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر تھا۔ مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment