کراچی (آن لائن)بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انتہائی مضحکہ خیز ہے،رپورٹ کھودا پہاڑ نکلا چوہا سے زیادہ کچھ نہیں،افسانے کھربوں کی منی لانڈرنگ کے گھڑے گئے تھے، رپورٹ ناشتے، دھوبی کے بل اور صدقے کے بکروں پر بنا دی، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کی رپورٹ لیک ہونے کا نوٹس نہ لینا بھی افسوسناک ہے، وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر کی جے آئی ٹی ارکان سے ملاقات نے جانبداری ظاہر کر دی تھی،فیملی کورٹ بھی اپنے احکامات پر عملدرآمد کرواتی ہے سپریم کورٹ تو سب سے بڑی عدالت ہے،پارٹی وکلا سے مشاورت کے بعد اس رپورٹ پر اپنا حتمی لائحہ عمل بنائے گی۔