اے میرے دل کہیں اور چل۔۔جیل روانگی سےقبل بھارتی گانے کے بول سنائے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل روانگی سے قبل نواز شریف نے ایک بھارتی گانے کے دو بول بھی سنائے کہ ’اے میرے دل کہیں اور چل، غم کی دنیا سے جی بھر گیا ڈھونڈ لے اب کوئی گھر نیا‘۔ قبل ازیں جب سابق وزیر اعظم کو ایک اہلکار نے بتایا کہ اُنہیں اڈیالہ جیل لے جایا جارہا ہے تو نواز شریف دوبارہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور کہا کہ جب عدالت نے اُنھیں لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا ہے تو پھر اُنھیں راولپنڈی رکھنے پر کیوں بضد ہیں۔ اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ لاہور جانے میں وقت لگے گا ، انہیں ایک رات اڈیالہ جیل میں گزارنا ہوگی۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment