کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کیلئے بی کلاس کی منظوری

اسلام آباد۔لاہور (نمائندہ امت ۔مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کوجیل میں بیٹرکلاس (بی کلاس) کی سہولت دے دی گئی،جبکہ ذرائع کے مطابق سابق وزیرا عظم اوران کے بھائی شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل کےایک ہی کمرےمیں بندہوں گے۔نوازشریف کو لاہور منتقل کرتےہی جیل کے ایڈمن بلاک بھیجاجائے گا۔ سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں ان کامیڈیکل کرایاجائےگا جس کےبعدانہیں شہبازشریف کے ساتھ قیدکیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وارڈمیں ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ،4جیل وارڈزموجودہونگے۔ادھرصوبائی داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم کوبی کلاس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے نوازشریف اپنابستر،ادویات اورکتابیں لاسکتےہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف کو بیرک میں میٹرس کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ جیل میں اخباراور ٹی وی بھی فراہم کیاجائے گا۔ نواز شریف کوجیل میں گھرکے برتن استعمال کرنے کی بھی اجازت ہوگی جبکہ 2کرسیاں اور میز بھی فراہم کیا جائے گا۔حکام کھاناچیک کرنے کے بعد نوازشریف کےحوالےکریں گے۔ جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف اورشہبازشریف کےسکیورٹی وارڈ کی صفائی کرادی گئی۔

Comments (0)
Add Comment