راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کی صحت غیرتسلی بخش قرار دی۔سابق وزیر اعظم نے جیل سے ملنے والا کھانا کھانے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انکو کلئیر دے دیا تھا تاہم اب تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔ انکے معدے میں معمولی سی تکلیف ہے جبکہ انہوں نے جیل حکام کی جانب سے دیا جانے والا کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔