پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ تحلیل ۔یاسمین راشد3 سیکریٹرنرکو توہین عدالت نوٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور 3صوبائی سیکرٹریوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عوامی مفاد عامہ سمیت دیگر کئی مقدمات کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لیے نئے بورڈ کے ممبران کی تقرری کے لیے نام پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نئے بورڈ کے ممبران کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔گزشتہ روزسماعت کے دوران عدالت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کردیا اور قرار دیا کہ بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی، عدالت نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناپائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریز کی تصدیق کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وکیل سول ایوی ایشن نے بتایا کہ بہت سے پائلٹس اور کیبن کریو کی فراہم کردہ ڈگریز پڑھے جانے کے قابل نہیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے 28 دسمبر تک تمام افراد کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔

Comments (0)
Add Comment