اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کے ویرات کوہلی قرار

میلبورن (امت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے سٹیون سمتھ کو آسٹریلین ٹیم کا ویرات کوہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں ٹیم میں واپس دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں، سمتھ اور وارنر دونوں کم بیک کیلئے پرجوش ہیں اور امید ہے کہ دونوں کھلاڑی آئندہ برس پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق لینگر نے معطلی کا شکار کرکٹر سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو مارچ میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم میں شامل کرنے کا اشارہ دیدیا
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment