سینچورین(امت نیوز) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اسلئے ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہو گی، یاسر شاہ ورلڈ کلاس سپنر ہیں اور وہ ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ سے سینچورین میں شروع ہو گا۔ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کیلئے موزوں ہوتی ہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ یاسر شاہ میزبان ٹیم کے بلے بازوں کیلئے خطرناک باؤلر ثابت ہوں گے، جنوبی افریقن بلے بازوں نے گزشتہ تین برسوں سے کسی کوالٹی لیگ سپنر باؤلر کا سامنا نہیں کیا اسلئے یاسرشاہ کی وجہ سے ہمیں نفسیاتی برتری ہو گی، امید ہے کہ وہ بھی حریف بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے
٭٭٭٭٭