ایف آئی اے نے لارڈ نذیرکواسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک؍خبرایجنسیاں) برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نڑاد لارڈ نذیر احمد جو کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں، کو لندن سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے روک لیا گیا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد صرف 72گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دے دی۔واقعے کے بعد لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کے مطابق زائد المیعاد شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخلے کی اجازت ہے لیکن اس کے باوجود کئی گھنٹے روکے رکھنا زیادتی ہے۔ سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہیے۔

Comments (0)
Add Comment