پہلی بار ریاست کی سربراہ بننے والی خاتون 10 دن بعد حادثے میں ہلاک

میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی امریکا کے جنوبی ملک میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی خاتون گورنر ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے شوہر سابق گورنر سمیت ہلاک ہوگئیں۔45 سالہ مارتھا ایریکا الونسو اپنی موت سے محض 10 دن قبل ہی ریاست کی گورنر مقرر ہوئی تھیں اور وہ ریاست کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔حادثے میں میاں بیوی کے علاوہ 2 پائیلٹ اور ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment