سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے

مٹھی(نمائندہ امت)سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید دو بچے دم توڑ گئے۔سول اسپتال مٹھی میں ایمبولینس سروس ایک ماہ مفت کے بعد بند ہونے سے غریب مریض پریشانی میں مبتلا ہیں ۔جب کہ ایمبولینس صرف میت اٹھانے تک محدود کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مریضوں کی حیدرآباد منتقلی10 سے 15 ہزار لئے جاتے ہیں۔تھر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ غریبوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے طویل عرصے سے تعینات ڈاکٹروں ودیگر عملے کا تبادلہ کیا جائے ۔ ادھر سول اسپتال میں دو بچے سریش اور لچھن کا نومولود بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد رواں سال بچوں کی اموات 580 ہوگئی ۔

Comments (0)
Add Comment