درگئی (نمائندہ امت) مالاکنڈ لیویز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے بارودی مواد بم بنانے میں استعمال ہونے والا تار قبضہ میں لے کر 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دور دراز علاقے کوٹ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران برآمد اشیا میں 585 ڈیٹونیٹرز، 600میٹر سیفٹی فیوز تار اور بھاری مقدار میں بارودی مواد شامل ہے، جو دہشت گردی کی بڑی واردات کیلئے منتقل کیا جا رہا تھا