طرابلس(امت نیوز)لیبیا میں وزارت خارجہ کی عمارت پر دہشت گرد حملے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بمبار نے بارود بھری کار عمارت سے ٹکرائی۔ دیگر 2 فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھس گئے۔جہاں انہوں نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔مرنے والوں میں سینئر سرکاری ملازم شامل ہے تاہم وزیر خارجہ محمد الطاہر عمارت میں موجود نہیں تھے۔لیبیائی حکام کے مطابق حملہ داعش کے دہشت گردوں نے کیا تھا۔جن میں سے ایک وزارت خارجہ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔