کراچی(امت نیوز)عربی زبان و ادب کے نامور استاد پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق منصوری مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔مرحوم کا شمار جامعہ منصورہ سندھ کے پرانے طلبہ میں ہوتا ہے ۔وہ شعبہ عربی کے سابق صدر اور شیخ زید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر رہے ۔گزشتہ دنوں اہلیہ اور چھوٹے بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لیے حرمین شریفین گئے ہوئے تھے۔پیر اور منگل کی رات تہجد کے لیے اٹھے۔وضو کیا اور خالق حقیقی سے جان ملے۔مرحوم کی کی تدفین آج جنت البقیع میں ہوگی۔دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، کاشف سعید شیخ اور مجاہد چنہ نے پروفیسر احسان الحق کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔