اسلام آ باد( فیض احمد )احتساب عدالت کےباہرپولیس سےجھڑپ پر 80لیگیوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔جن میں سابق ایم پی اےسمیت 15خواتین بھی شامل ہیں آئندہ 48 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ایف آئی آرکےمطابق نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر نواز لیگ کےکارکنان نے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی پولیس نے روکا تو ملزمان نے ڈنڈوں اورپتھروں سےحملہ کردیا جس سےمتعدد پولیس اہلکا زخمی ہوگئے ، اسسٹنٹ کمشنر وقارعلی خان کے حکم پر شیلنگ کی گئی جس سے ہجوم منتشر ہوگیا ۔ملزمان میں ، سابق ایم پی اے ملک افتخار ، راجہ جان ، زاہد کشمیری ، سعید اللہ خان ، اختر اعوان ودیگر شامل ہیں ملزمان کیخلاف دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا امکان ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔