کراچی (بزنس رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ ڈاؤ میڈیکل کالج میں دنیا کی جدید طبی تعلیم اور بہترین تیکنیک سے تربیت دی جارہی ہے، تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین تعلیم و تربیت کا استعمال کرکے انسانیت کو اس کا فائدہ پہنچائیں۔ وہ کالج کے نئے ایم بی بی ایس بیج کے طلبہ کی اورینٹیشن سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر کرتارڈ اونی، وائس پرنسپل شمائلہ خالد نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں سینئر فیکلٹی سمیت طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے بتایا کہ وہ خود ڈائو کے گریجویٹ ہیں۔ پرنسپل پروفیسر کرتارڈوانی نے کہا کہ طلبہ کو بہتر سے بہتر اور جدید طبی تحقیق سے آگاہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔