کراچی (بزنس رپورٹر)سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم ہمارے لئے اپنے کردار اور ایمانداری کا اہم ورثہ چھوڑ کر گئے ہیں جس پر عملدرآمد کرکے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کرنی چاہئے۔ ’’قائد اعظم محمد علی جناح کا ورثہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ لیکچر پروگرام میں انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے تصورات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ہی ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ قائداعظم کا دوسرا ورثہ ان کی ایمانداری اور تیسرا ورثہ ان کا باصلاحیت ہونا تھا۔