نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سچ کی فتح ہے- نصرت واحد

کراچی (پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔ سابق وزیراعظم نے ہمیشہ عوامی فورم و دیگر مقامات پر کرپشن میں ملوث نہ ہونے کا عندیہ دیا جو عدالت میں غلط ثابت ہوا ہے۔ سابقہ دور میں ملک پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوری کا پیسہ فوری طور پر قومی خزانے میں جمع کرائیں اور ملک و قوم سے معافی مانگیں۔

Comments (0)
Add Comment