فاروق ستارالطاف پارٹ ٹو بننے کیلئے سرگرم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار الطاف پارٹ ٹو بننے کیلئے لسانیت پھیلانے لگے۔ علی رضا عابدی کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کو 4 دن پہلے بھی الرٹ ملا تھا تاہم حکومت نے ان کے تحفظ کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ،ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے ،یہ شہر کب تک لاگوں کو بے گناہ مرتے ہوئے دیکھے گا ؟علی رضا عابدی پاکستان کا اثاثہ تھے ،ایسے واقعات کا دوبارہ سر اٹھانا وفاقی اور صوبائی حکومت کی ساکھ کے لئے بھی اچھا نہیں،میں اپنے تمام کارکنان کو صبر کی تلقین کروں گا۔ قاتل اپنی مرضی سے ٹارگٹ کا چناؤ کر رہے ہیں تو پھر ہم آج کہاں کھڑے ہیں ؟کیا ہم گھروں میں بند ہو کر بیٹھ جائیں ؟اس شہر میں بے چینی اور اضطراب ہے ،میں نہیں چاہتا کہ لوگوں کا امن سے اعتماد اٹھ جائے ،مذمت روایتی باتیں ہیں ،ہماری معیشت ویسے ہی بد حالی کا شکار ہے ،اگر سلامتی کی صورتحال بھی اتنی مخدوش اور بد حال ہو گئی تو لوگ کہاں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے، پی ایس پی اوربہادر آباد کے کارکنان کو صبر کی تلقین کروں گا ،ہمیں پہلے تقسیم کیا گیا اور پھر کمزور کیا گیا ،کیا کراچی لاوارث ہو گیا ؟کیا کوئی ہمارا سرپرست نہیں، کیا ہم یتیم ہو گئے ہیں؟ ہم کراچی کے سرپرست ہیں،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ یہ معاملہ ہم اپنے ہاتھوں میں لیں،اللہ نہ کرے پھر ہمارے بچے ردعمل کی طرف گئے تو کون سنبھالے گا ایم کیو ایم کو ؟اب سب کو سوچنا ہو گا ،قاتلوں کو گرفتار کرنا ہو گا ،ہمارے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا ،ہاتھ جوڑ کر وفاقی حکومت کو کہتا ہوں کہ ہمیں اب معاف کر دیں اور کراچی کے بارے میں سوچیں،جو لوگ سیکیورٹی رسک پر ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment