علی رضاعابدی پی پی قیادت سے رابطے میں تھے۔ سعید غنی کا دعویٰ

کراچی(امت نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے دعوی کیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی سے رابطے میں تھے۔ٹوئٹر پر علی رضا عابدی کی پارٹی سربراہ آصف زرداری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہےکہ علی رضاعابدی کی پی پی رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہم نے اسے میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔سعید غنی کے مطابق مقتول رہنما عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شمولیت کیوں نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ علی رضاعابدی نے متحدہ پاکستان کے ٹکٹ پر گلشن اقبال سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف الیکشن لڑاتھا اور شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment