وفاقی وزیرنورالحق قادری کے والد شیخ گل سپردخاک

خیبر ( نمائندہ امت)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے والد بزرگوار اور تنظیم اہلسنت والجماعت کے سربراہ پیر طریقت دربار عالیہ کے بانی عبدالعزیز الشیخ المعروف شیخ گل کی نماز جنازہ لنڈی کوتل حمزہ بابا گراؤنڈ میں ادا کی گئی ، ہزاروں عقیدتمند وں ، سیاسی رہنماؤں کی شرکت ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، جنازے میں بڑی تعداد مدرسوں کے عالم دین ، شیوخ اور طلباء شامل تھے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے والد بزرگوار پیر طریقت عبدالعزیز المعروف شیخ گل86 سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کر گئے ان کی جنازہ سابق سینیٹر و قادری خاندان کے سجاد نشین حافظ عبدالمالک قادری نے خود پڑھائی اس موقع پر مانکی شریف کے سجاد نشین پیر شمس الامین پیر رحمت کریم ڈاک اسماعیل خیل پیر نقیب الرحمن سجاد نشین گل رو شریف،مولانا سمیع الحق شہید کے فرزند حامدالحق بنوری خاندان کے ابراہیم بنوری عرف باچاجان الیاس بنوری عرف خان لالا و دیگر علماء و مشائخ کرام نے حافظ عبدالمالک قادری کی دستار بندی اور انہیں متفقہ طور پر قادری خاندان کا سربراہ و جانشین مقرر کیا ۔

Comments (0)
Add Comment