بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی ایک یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں بیجنگ یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں طلبا ایک سائنسی پروجیکٹ میں مصروف تھے کہ زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3طلبا ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے طلبا کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔