حب (نمائندہ امت) کسٹمز ، پولیس ، لیویز اور سکیورٹی فورسز نے ایرانی ڈیزل کے ڈمپنگ اسٹیشنوں کے خلاف کاروائی کرکے ایک درجن سے زائد پمپس بند کردیئے، جبکہ کاروائی کے دوران متعدد ڈپووں کے یونٹس اکھاڑ کر ، اور دیگر سامان کو ضبط کر لیا گیا ، جبکہ کسٹمز نے کچھ عرصہ قبل ایرانی کے پمپس مالکان کو نوٹس جاری کیے تھے ، نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد متعلقہ اداروں نے ایرانی ڈیزل کے غیر قانونی پمپس کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے ، کاروائی کی نگرانی ڈپٹی کلکٹر احسان اللہ شاہ ، اور ڈی ایس پی حب سرکل دولت خان ترین ، کررہے تھے ایرانی ڈیزل کے خلاف آپریشن میں ایس ایچ او حب عطاء اللا نمانی، ایس ایچ او ہائیٹ قادر شیخ ، و دیگر نے حصہ لیا۔