ٹیکس کادائرہ بڑھانے کیلئے جدید موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے ٹیکس کادائرہ بڑھانے کیلئے سنگل پیج ریٹرن فارم پرمبنی جدید ٹیکنالوجی کی حامل موبائل ایپ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیاہے۔ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا کہ تنخواہ دار ملازمین و دیگرانفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے ایک صفحہ پرمشتمل ریٹرن فارم تیار کیا جارہا ہے۔اس ریٹرن فارم کوحتمی شکل دینے کے بعد اس کیلئے موبائل ایپ متعارف کروائی جائے اور اس ایپ کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے با آسانی جمع کرواسکیں گے اور انہیں کوئی بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کرنا ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment