پشاور(کرائمزرپورٹر) پشاورکے علاقہ تہکال میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے سگے باپ،چچا اور تین بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ بعد ازاں خود بھی فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقہ تہ کال میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے سگے باپ، چچا اور تین بھائیوں کو قتل کردیا۔ 24سالہ عبداللہ نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر پہلے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس پر چچا نے مداخلت کی تو مشتعل نوجوان نے اسے بھی گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق عبداللہ نے اپنے تین بھائیوں کو بھی قتل کیا جس کے بعد خود کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ایس پی کینٹ وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ فائرنگ کرنے والے 24سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں گل زادہ ولد شیر زادہ عمر 55سال،فقیر زادہ ولد شیر زادہ عمر 45سال،جواد خان ولد گل زادہ عمر 18سال ،عبد اللہ ولد گل زادہ عمر 24سال ،لقمان ولد گل زادہ عمر 10سال اور سیف اللہ ولد گل زادہ عمر 16سال شامل ہے –