خیبر پختون اسمبلی میں ہنگامہ-ایوان مچھلی منڈی بن گیا

پشاور(نمائندہ امت )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف میاں نواز شریف کو جیل بھجوانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے کے رہنماوں کیخلاف نعرے بازی کی جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا اور کان پی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ۔وقفہ سوالات اور ترامیمی بلز کی منظوری کے بعد جب تحریک استحقاق پیش کرنے کا مرحلہ آیا تو مسلم لیگ(ن)کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد ایک پلے کارڈ لے کرا سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئی جس پر لکھا تھا کہ نواز شریف کو دبانا چھوڑ دو اور نواز شریف کو رہا کیا جائے جس پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے سزادی ہے کسی اسمبلی نے سزا نہیں دی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی حکومت نے دی ہے وہ چوری نہ کرتے تو آج ان کا یہ حشر نہ ہوتا جس پر مسلم لیگ (ن)کے رکن سردار اورنگزیب نلوٹھا اور پی پی پی کی رکن نگہت اورکزئی نے جہانگیر ترین اور علیمہ خان کو بھی سزا دلوانے کے نعرے لگائے جس پر اسمبلی میں شور شرابا شروع ہو گیا جس پر اسپیکر مشتاق غنی نے اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10بجے تک ملتوی کر دیا ۔

Comments (0)
Add Comment