علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہچائیں گے- شہریار آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سید علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔ بدھ کو شہر یار آفریدی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ رضا علی عابدی کے گھر پہنچ کر لواحقین سے اظہار تعزت کیا۔ بعدازاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اورصوبےمل کردہشت گردی کےناسورسےلڑیں گے اور پاکستان کے امن کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین چار حالیہ واقعات کے بعدآنکھیں موندکرنہیں بیٹھیں گے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment