کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمیعہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دائود جان محمد کے صاحبزادے عبدالصمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ان کی شادی عبدالباسط خانانی کی صاحبزادی سے بخیر و خوبی انجام پائی۔اس موقع پر ولیمہ کی تقریب میں محسن شیخانی، اے کے میمن ، عقیل کریم ڈھیڈی ، اختر یونس ، احمد چنائے سمیت دیگر اہم و کاروباری شخصیات ، عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے دولہا اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔