نجی شعبے کی طرف سے قرض کے حصول میں 400 فیصد کا نمایاں اضافہ

کراچی (امت نیوز) نجی شعبے کی جانب سے بڑے پیمانے پر قرضوں کے حصول سے ملکی معیشت میں مستقبل قریب میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں ۔ رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں نجی شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے بینکوں سے 400فیصد سے زائد قرضے لئے گئے ہیں۔ ہر سرمایہ کاروباری مارکیٹوں میں استحکام اور تیزی کا سبب بنے گا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مالی سال کے پہلے 5ماہ میں نجی شعبے نے 65ارب کے قرض لئے تھے جو امسال بڑھ کر 268ارب 50کروڑ تک پہنچ گئے ۔ ہر قرضے روایتی بینکوں سے لئے گئے، جبکہ اسلامی بینکوں سے قرضوں کا حصول ریکارڈ 5فیصد بڑھا ہے۔ گزشتہ برس اس عرصے میں 6ارب 20کروڑ کے قرض لے گئے تھے جو اس سال ساڑھے 48ارب تک پہنچ گئے ۔ نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ شرح سود بڑھنے کے باوجود ہوا ہے۔مالیاتی ماہرین کے مطابق چونکہ حکومت بینکوں سے قرضے حاصل نہیں کررہی بلکہ اسٹیٹ بینک سے قرضے لے کر نجی بینکوں کو قرضے واپس کر رہی ہے لہذا بینکوں کے پاس نجی شعبے کو دینے کیلئے وافر سرمایہ موجود ہے۔

Comments (0)
Add Comment