لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق چاروں صوبوں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔