وزیراعظم نے گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ رد کردی-ذمہ داران تعین کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےحالیہ گیس بحران پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کر دی۔فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جبکہ وزیراعظم نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور پی ایس او کے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان اور وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پاور سیکٹر سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں گیس بحران پرفیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور ایل این جی کی 4 ماہ کی طلب کا پلان اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں بجلی کے پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پیٹرولیم سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور پی ایس اوکے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی اور ایل این جی کہ قیمت پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے توانائی بحران پر بنائی گئی فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ مسترد کردی اور وزیراعظم نے سیکریٹری پیٹرولیم کو 48 گھنٹوں میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے اور فرنس آئل امپورٹ کرنے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کو توانائی سیکٹر میں طلب اور رسد کی صورتحال سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو اورصنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سی این جی، صنعتوں اور دیگر شعبوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔اجلاس میں توانائی کمیٹی نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کا ذخیر ہ بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے، آرایل این جی ٹرمینل کے استعمال کے لئے تفصیلی پلان بنایاجائے۔وزیراعظم عمران خان کو موسم سرما کے لئے گیس مینجمنٹ پلان سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے گیس کمپنیوں کے نقصانات میں کمی کے لئے پلان فراہم کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے گیس بحران پرسیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن میاں اسد حیا الدین کو دوبارہ انکوائری اور بحران کے ذمہ داروں کا تعین کر کے اٹھائیس دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں گیس بحران کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا، اس لئے سیکریٹری پیٹرولیم کو یہ معاملہ دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment