حکمران ریاست مدینہ کی اصطلاح استعمال کرنا ترک کردیں-جے یو پی

کراچی(پ ر)جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری نے کہاہے کہ حکمران ریاست مدینہ کی اصطلاح استعمال کرنا ترک کردیں،کیونکہ یہ ایک دھوکہ ہے ۔عملاً ان کا ایجنڈا پاکستان کو لبرل ریاست بنانے کا ہے ۔ابھی تک پی ٹی آئی حکومت کے کیے گئے اقدمات میں سے کوئی ایک بھی اسلامی نہیں۔فوادچوہدری اور فیاض الحسن چوہان جیسی حکومتی شخصیات پاکستان کی نظریاتی تشخص کو تباہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں مشاورتی اجلاس میں کیا۔اجلاس سے مفتی محمدبشیرالقادری ، محمد شکیل قاسمی، مہتاب نورانی و دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment