حکومت نے سارا زور اپوزیشن کو دھمکانے پرلگادیا ہے- خواجہ غلام شعیب

کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ غلام شعیب نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو دی جانے والی سزا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو مفروضوں پر سزا بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی خان حکومت نے سارا زور اپوزیشن کو دبانے اور دھمکانے پر لگادیا ہے نواز شریف کو دی جانے والی سزا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم نے پہلے بھی نواز شریف کے نااہلی فیصلے کو مسترد کیا۔ آنے والا کل نواز لیگ کا ہے۔

Comments (0)
Add Comment