کراچی (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 97سرجانی ٹائون UC-38/39کے سینئر کارکن ظفر عباس رضوی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے عزم و حوصلے کے ساتھ ساتھ دلیرانہ انداز میں سیاست اور ملک وقوم کی خدمت کی وہ ہمیشہ کارکنوں کے ہمراہ اور ان کے شانہ بشانہ رہیں۔ اور جانثار کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب بھی ملک وقوم پر وقت پڑا تو پیپلزپارٹی کے جیالے دفاع وطن کیلئے پیش پیش رہے اس سلسلے میں 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کرینگے۔