کراچی(پ ر)الخدمت ہیلتھ بورڈکا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کراچی میں جلد میگا ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم کرے گی۔ہیلتھ یونٹس میں بلڈبینکس ، کلیشن پوائنٹس اور کلینکس کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں انجینئر اظہرسلیم ، راشد قریشی ،ڈاکٹر مصبا ح العزیز ،ڈاکٹر سہیل اختر ،عبداللطیف شیخ ،ڈاکٹر نائلہ طارق ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔