کراچی(بزنس رپورٹر)الخیرٹرسٹ(العالمی) کے تحت ملک بھر میں سردی پیکیج کی تقسیم جاری ہے۔معاون چیئرمین محمد طاہر انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ گلگت بلتستان، چترال ، کوہستان، آزاد کشمیر ، تھر، عمر کوٹ ، آواران اور کراچی کے مضافات میں ہزاروں نادار، مستحق اور سفید پوش خاندانوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔اہل خیر حضرات کو کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مشتاق الرحمن زاہد بھی موجود تھے۔