سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں تقریب تقسیم کا انعقاد

کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے ”انوویٹو آئیڈیاز کمپیٹیشن2018“کے عنوان سے منعقدہ مقابلے کے حوالے سے تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔پہلی پوزیشن سمن دلیپ، مشاہد شاہ، طوبیٰ یوسف اور افقہ گل کے گروپ کے پروجیکٹ ”مائے اسسٹنٹ “ نے حاصل کی، جسے 20 ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔دوسری پوزیشن ”ملٹی ڈائمینشیل ہولوگراف دسوپی “ پروجیکٹ پیش کرنے والی ٹیم کے اراکین سید عثمان حسین اور ماہرہ منصور نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن معاذ احمد اور شجیہ سحر کے پروجیکٹ ”ری سائکلنگ ایپ“ نے حاصل کی۔دونوں ٹیموں کو بالترتیب 15ہزار اور 12ہزار روپے انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ طالبعلموں کے دیگر 7گروپس کو بھی 4،4ہزار کا انعام اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ڈاکٹر زاہد علی چنڑ اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ نے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد چنڑ نے کہا کہ طالبعلموں کے درمیان تخلیقی مقابلے کے انعقاد کا مقصد ان کو اہم موقع فراہم کرنا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment