کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیلی نار پاکستان نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر DigiGov Hackfest 2018 کا انعقاد کیا، جس میں جڑواں شہروں سے ذہین نوجوان، شہری مسائل کے ڈیجیٹل حل تلاش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔تین روزہ hackathonٹیلی نار ہیڈ کوارٹرز ”345“ میں منعقد ہوا، جہاں ٹیلی نار اور مائیکرو سافٹ سے ماہرین نے نوجوان ڈیولپرز اور انوویٹرز کو رہنمائی فراہم کی۔اس ایونٹ کیلئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، انٹرنیشنل گیم ڈیولپرز ایسوسی ایشن اور اے سی ایم نسٹ اسٹوڈنٹ چیپٹر کا تعاون حاصل ہوا۔ٹیلی نار کے چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر کمال احمد نے کہا کہ لوگوں کو اہم معاملات سے منسلک کرنے اور معاشروں کو بااختیار بنانے کیلئے آواز بلند کرتا ہے۔مائیکرو سافٹ پاکستان کے لیڈ ٹیکنالوجی اسٹریٹجسٹ ظفر الاسلام نے کہا کہ ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں فخر ہے۔